ترجمہ قرآن » سورة العلق - العلق
سورة العلق [0]
پڑھو (اے نبیؐ) اپنے رب کے نام کے ساتھ جس نے پیدا کیا سورة العلق [1]
جمے ہوئے خون کے ایک لوتھڑے سے انسان کی تخلیق کی سورة العلق [2]
پڑھو، اور تمہارا رب بڑا کریم ہے سورة العلق [3]
جس نے قلم کے ذریعہ سے علم سکھایا سورة العلق [4]
انسان کو وہ علم دیا جسے وہ نہ جانتا تھا سورة العلق [5]
ہرگز نہیں، انسان سرکشی کرتا ہے سورة العلق [6]
اِس بنا پر کہ وہ اپنے آپ کو بے نیاز دیکھتا ہے سورة العلق [7]
پلٹنا یقیناً تیرے رب ہی کی طرف ہے سورة العلق [8]
تم نے دیکھا اُس شخص کو سورة العلق [9]
جو ایک بندے کو منع کرتا ہے جبکہ وہ نماز پڑھتا ہو؟ سورة العلق [10]
تمہارا کیا خیال ہے اگر (وہ بندہ) راہ راست پر ہو سورة العلق [11]
یا پرہیزگاری کی تلقین کرتا ہو؟ سورة العلق [12]
تمہارا کیا خیال ہے اگر (یہ منع کرنے والا شخص حق کو) جھٹلاتا اور منہ موڑتا ہو؟ سورة العلق [13]
کیا وہ نہیں جانتا کہ اللہ دیکھ رہا ہے؟ سورة العلق [14]
ہرگز نہیں، اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کر اسے کھینچیں گے سورة العلق [15]
اُس پیشانی کو جو جھوٹی اور سخت خطا کار ہے سورة العلق [16]
وہ بلا لے اپنے حامیوں کی ٹولی کو سورة العلق [17]
ہم بھی عذاب کے فرشتوں کو بلا لیں گے سورة العلق [18]
ہرگز نہیں، اُس کی بات نہ مانو اور سجدہ کرو اور (اپنے رب کا) قرب حاصل کرو سورة العلق [19]