ترجمہ قرآن » سورة الضحى - الضحى
الضحى [0]
سورة الضحى [0]
وَالضُّحَىٰ الضحى [1]
قسم ہے روز روشن کی سورة الضحى [1]
وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَىٰ الضحى [2]
اور رات کی جبکہ وہ سکون کے ساتھ طاری ہو جائے سورة الضحى [2]
مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَىٰ الضحى [3]
(اے نبیؐ) تمہارے رب نے تم کو ہرگز نہیں چھوڑا اور نہ وہ ناراض ہوا سورة الضحى [3]
وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْأُولَىٰ الضحى [4]
اور یقیناً تمہارے لیے بعد کا دور پہلے دور سے بہتر ہے سورة الضحى [4]
وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَىٰ الضحى [5]
اور عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم خوش ہو جاؤ گے سورة الضحى [5]
أَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيمًا فَآوَىٰ الضحى [6]
کیا اس نے تم کو یتیم نہیں پایا اور پھر ٹھکانا فراہم کیا؟ سورة الضحى [6]
وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَىٰ الضحى [7]
اور تمہیں ناواقف راہ پایا اور پھر ہدایت بخشی سورة الضحى [7]
وَوَجَدَكَ عَائِلًا فَأَغْنَىٰ الضحى [8]
اور تمہیں نادار پایا اور پھر مالدار کر دیا سورة الضحى [8]
فَأَمَّا الْيَتِيمَ فَلَا تَقْهَرْ الضحى [9]
لہٰذا یتیم پر سختی نہ کرو سورة الضحى [9]
وَأَمَّا السَّائِلَ فَلَا تَنْهَرْ الضحى [10]
اور سائل کو نہ جھڑکو سورة الضحى [10]
وَأَمَّا بِنِعْمَةِ رَبِّكَ فَحَدِّثْ الضحى [11]
اور اپنے رب کی نعمت کا اظہار کرو سورة الضحى [11]