Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الليل - الليل

الليل [0]

سورة الليل [0]

وَاللَّيْلِ إِذَا يَغْشَىٰ الليل [1]

قسم ہے رات کی جبکہ وہ چھا جائے سورة الليل [1]

وَالنَّهَارِ إِذَا تَجَلَّىٰ الليل [2]

اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو سورة الليل [2]

وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالْأُنثَىٰ الليل [3]

اور اُس ذات کی جس نے نر اور مادہ کو پیدا کیا سورة الليل [3]

إِنَّ سَعْيَكُمْ لَشَتَّىٰ الليل [4]

درحقیقت تم لوگوں کی کوششیں مختلف قسم کی ہیں سورة الليل [4]

فَأَمَّا مَنْ أَعْطَىٰ وَاتَّقَىٰ الليل [5]

تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور (خدا کی نافرمانی سے) پرہیز کیا سورة الليل [5]

وَصَدَّقَ بِالْحُسْنَىٰ الليل [6]

اور بھلائی کو سچ مانا سورة الليل [6]

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْيُسْرَىٰ الليل [7]

اس کو ہم آسان راستے کے لیے سہولت دیں گے سورة الليل [7]

وَأَمَّا مَن بَخِلَ وَاسْتَغْنَىٰ الليل [8]

اور جس نے بخل کیا اور (اپنے خدا سے) بے نیازی برتی سورة الليل [8]

وَكَذَّبَ بِالْحُسْنَىٰ الليل [9]

اور بھلائی کو جھٹلایا سورة الليل [9]

فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ الليل [10]

اس کو ہم سخت راستے کے لیے سہولت دیں گے سورة الليل [10]

وَمَا يُغْنِي عَنْهُ مَالُهُ إِذَا تَرَدَّىٰ الليل [11]

اور اُس کا مال آخر اُس کے کس کام آئے گا جبکہ وہ ہلاک ہو جائے؟ سورة الليل [11]

إِنَّ عَلَيْنَا لَلْهُدَىٰ الليل [12]

بے شک راستہ بتانا ہمارے ذمہ ہے سورة الليل [12]

وَإِنَّ لَنَا لَلْآخِرَةَ وَالْأُولَىٰ الليل [13]

اور درحقیقت آخرت اور دنیا، دونوں کے ہم ہی مالک ہیں سورة الليل [13]

فَأَنذَرْتُكُمْ نَارًا تَلَظَّىٰ الليل [14]

پس میں نے تم کو خبردار کر دیا ہے بھڑکتی ہوئی آگ سے سورة الليل [14]

لَا يَصْلَاهَا إِلَّا الْأَشْقَى الليل [15]

اُس میں نہیں جھلسے گا مگر وہ انتہائی بد بخت سورة الليل [15]

الَّذِي كَذَّبَ وَتَوَلَّىٰ الليل [16]

جس نے جھٹلایا اور منہ پھیرا سورة الليل [16]

وَسَيُجَنَّبُهَا الْأَتْقَى الليل [17]

اور اُس سے دور رکھا جائیگا وہ نہایت پرہیزگار سورة الليل [17]

الَّذِي يُؤْتِي مَالَهُ يَتَزَكَّىٰ الليل [18]

جو پاکیزہ ہونے کی خاطر اپنا مال دیتا ہے سورة الليل [18]

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰ الليل [19]

اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو سورة الليل [19]

إِلَّا ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِ الْأَعْلَىٰ الليل [20]

وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضا جوئی کے لیے یہ کام کرتا ہے سورة الليل [20]

وَلَسَوْفَ يَرْضَىٰ الليل [21]

اور ضرور وہ (اُس سے) خوش ہوگا سورة الليل [21]

 

Scroll to Top