Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة البلد - البلد

البلد [0]

سورة البلد [0]

لَا أُقْسِمُ بِهَٰذَا الْبَلَدِ البلد [1]

نہیں، میں قسم کھاتا ہوں اِس شہر کی سورة البلد [1]

وَأَنتَ حِلٌّ بِهَٰذَا الْبَلَدِ البلد [2]

اور حال یہ ہے کہ (اے نبیؐ) اِس شہر میں تم کو حلال کر لیا گیا ہے سورة البلد [2]

وَوَالِدٍ وَمَا وَلَدَ البلد [3]

اور قسم کھاتا ہوں باپ کی اور اس اولاد کی جو اس سے پیدا ہوئی سورة البلد [3]

لَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ فِي كَبَدٍ البلد [4]

درحقیقت ہم نے انسان کو مشقت میں پیدا کیا ہے سورة البلد [4]

أَيَحْسَبُ أَن لَّن يَقْدِرَ عَلَيْهِ أَحَدٌ البلد [5]

کیا اُس نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ اُس پر کوئی قابو نہ پا سکے گا؟ سورة البلد [5]

يَقُولُ أَهْلَكْتُ مَالًا لُّبَدًا البلد [6]

کہتا ہے کہ میں نے ڈھیروں مال اڑا دیا سورة البلد [6]

أَيَحْسَبُ أَن لَّمْ يَرَهُ أَحَدٌ البلد [7]

کیا وہ سمجھتا ہے کہ کسی نے اُس کو نہیں دیکھا؟ سورة البلد [7]

أَلَمْ نَجْعَل لَّهُ عَيْنَيْنِ البلد [8]

کیا ہم نے اُسے دو آنکھیں سورة البلد [8]

وَلِسَانًا وَشَفَتَيْنِ البلد [9]

اور ایک زبان اور دو ہونٹ نہیں دیے؟ سورة البلد [9]

وَهَدَيْنَاهُ النَّجْدَيْنِ البلد [10]

اور دونوں نمایاں راستے اُسے (نہیں) دکھا دیے؟ سورة البلد [10]

فَلَا اقْتَحَمَ الْعَقَبَةَ البلد [11]

مگر اس نے دشوار گزار گھاٹی سے گزرنے کی ہمت نہ کی سورة البلد [11]

وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْعَقَبَةُ البلد [12]

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دشوار گزار گھاٹی؟ سورة البلد [12]

فَكُّ رَقَبَةٍ البلد [13]

کسی گردن کو غلامی سے چھڑانا سورة البلد [13]

أَوْ إِطْعَامٌ فِي يَوْمٍ ذِي مَسْغَبَةٍ البلد [14]

یا فاقے کے دن سورة البلد [14]

يَتِيمًا ذَا مَقْرَبَةٍ البلد [15]

کسی قریبی یتیم سورة البلد [15]

أَوْ مِسْكِينًا ذَا مَتْرَبَةٍ البلد [16]

یا خاک نشین مسکین کو کھانا کھلانا سورة البلد [16]

ثُمَّ كَانَ مِنَ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ وَتَوَاصَوْا بِالْمَرْحَمَةِ البلد [17]

پھر (اس کے ساتھ یہ کہ) آدمی اُن لوگوں میں شامل ہو جو ایمان لائے اور جنہوں نے ایک دوسرے کو صبر اور (خلق خدا پر) رحم کی تلقین کی سورة البلد [17]

أُولَٰئِكَ أَصْحَابُ الْمَيْمَنَةِ البلد [18]

یہ لوگ ہیں دائیں بازو والے سورة البلد [18]

وَالَّذِينَ كَفَرُوا بِآيَاتِنَا هُمْ أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ البلد [19]

اور جنہوں نے ہماری آیات کو ماننے سے انکار کیا وہ بائیں بازو والے ہیں سورة البلد [19]

عَلَيْهِمْ نَارٌ مُّؤْصَدَةٌ البلد [20]

ان پر آگ چھائی ہوئی ہوگی سورة البلد [20]

 

Scroll to Top