Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الغاشية - الغاشية

الغاشية [0]

سورة الغاشية [0]

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ الغاشية [1]

کیا تمہیں اُس چھا جانے والی آفت کی خبر پہنچی ہے؟ سورة الغاشية [1]

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ خَاشِعَةٌ الغاشية [2]

کچھ چہرے اُس روز خوف زدہ ہوں گے سورة الغاشية [2]

عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌ الغاشية [3]

سخت مشقت کر رہے ہوں گے سورة الغاشية [3]

تَصْلَىٰ نَارًا حَامِيَةً الغاشية [4]

تھکے جاتے ہوں گے، شدید آگ میں جھلس رہے ہوں گے سورة الغاشية [4]

تُسْقَىٰ مِنْ عَيْنٍ آنِيَةٍ الغاشية [5]

کھولتے ہوئے چشمے کا پانی انہیں پینے کو دیا جائے گا سورة الغاشية [5]

لَّيْسَ لَهُمْ طَعَامٌ إِلَّا مِن ضَرِيعٍ الغاشية [6]

خار دار سوکھی گھاس کے سوا کوئی کھانا اُن کے لیے نہ ہوگا سورة الغاشية [6]

لَّا يُسْمِنُ وَلَا يُغْنِي مِن جُوعٍ الغاشية [7]

جو نہ موٹا کرے نہ بھوک مٹائے سورة الغاشية [7]

وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَّاعِمَةٌ الغاشية [8]

کچھ چہرے اُس روز با رونق ہوں گے سورة الغاشية [8]

لِّسَعْيِهَا رَاضِيَةٌ الغاشية [9]

اپنی کار گزاری پر خوش ہوں گے سورة الغاشية [9]

فِي جَنَّةٍ عَالِيَةٍ الغاشية [10]

عالی مقام جنت میں ہوں گے سورة الغاشية [10]

لَّا تَسْمَعُ فِيهَا لَاغِيَةً الغاشية [11]

کوئی بیہودہ بات وہاں نہ سنیں گے سورة الغاشية [11]

فِيهَا عَيْنٌ جَارِيَةٌ الغاشية [12]

اُس میں چشمے رواں ہوں گے سورة الغاشية [12]

فِيهَا سُرُرٌ مَّرْفُوعَةٌ الغاشية [13]

اُس کے اندر اونچی مسندیں ہوں گی سورة الغاشية [13]

وَأَكْوَابٌ مَّوْضُوعَةٌ الغاشية [14]

ساغر رکھے ہوئے ہوں گے سورة الغاشية [14]

وَنَمَارِقُ مَصْفُوفَةٌ الغاشية [15]

گاؤ تکیوں کی قطاریں لگی ہوں گی سورة الغاشية [15]

وَزَرَابِيُّ مَبْثُوثَةٌ الغاشية [16]

اور نفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے سورة الغاشية [16]

أَفَلَا يَنظُرُونَ إِلَى الْإِبِلِ كَيْفَ خُلِقَتْ الغاشية [17]

(یہ لوگ نہیں مانتے) تو کیا یہ اونٹوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے؟ سورة الغاشية [17]

وَإِلَى السَّمَاءِ كَيْفَ رُفِعَتْ الغاشية [18]

آسمان کو نہیں دیکھتے کہ کیسے اٹھایا گیا؟ سورة الغاشية [18]

وَإِلَى الْجِبَالِ كَيْفَ نُصِبَتْ الغاشية [19]

پہاڑوں کو نہیں دیکھتے کہ کیسے جمائے گئے؟ سورة الغاشية [19]

وَإِلَى الْأَرْضِ كَيْفَ سُطِحَتْ الغاشية [20]

اور زمین کو نہیں دیکھتے کہ کیسے بچھائی گئی؟ سورة الغاشية [20]

فَذَكِّرْ إِنَّمَا أَنتَ مُذَكِّرٌ الغاشية [21]

اچھا تو (اے نبیؐ) نصیحت کیے جاؤ، تم بس نصیحت ہی کرنے والے ہو سورة الغاشية [21]

لَّسْتَ عَلَيْهِم بِمُصَيْطِرٍ الغاشية [22]

کچھ ان پر جبر کرنے والے نہیں ہو سورة الغاشية [22]

إِلَّا مَن تَوَلَّىٰ وَكَفَرَ الغاشية [23]

البتہ جو شخص منہ موڑے گا اور انکار کرے گا سورة الغاشية [23]

فَيُعَذِّبُهُ اللَّهُ الْعَذَابَ الْأَكْبَرَ الغاشية [24]

تو اللہ اس کو بھاری سزا دے گا سورة الغاشية [24]

إِنَّ إِلَيْنَا إِيَابَهُمْ الغاشية [25]

اِن لوگوں کو پلٹنا ہماری طرف ہی ہے سورة الغاشية [25]

ثُمَّ إِنَّ عَلَيْنَا حِسَابَهُم الغاشية [26]

پھر اِن کا حساب لینا ہمارے ہی ذمہ ہے سورة الغاشية [26]

 

Scroll to Top