Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الأعلى - الأعلى

الأعلى [0]

سورة الأعلى [0]

سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى الأعلى [1]

(اے نبیؐ) اپنے رب برتر کے نام کی تسبیح کرو سورة الأعلى [1]

الَّذِي خَلَقَ فَسَوَّىٰ الأعلى [2]

جس نے پیدا کیا اور تناسب قائم کیا سورة الأعلى [2]

وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ الأعلى [3]

جس نے تقدیر بنائی پھر راہ دکھائی سورة الأعلى [3]

وَالَّذِي أَخْرَجَ الْمَرْعَىٰ الأعلى [4]

جس نے نباتات اگائیں سورة الأعلى [4]

فَجَعَلَهُ غُثَاءً أَحْوَىٰ الأعلى [5]

پھر اُن کو سیاہ کوڑا کرکٹ بنا دیا سورة الأعلى [5]

سَنُقْرِئُكَ فَلَا تَنسَىٰ الأعلى [6]

ہم تمہیں پڑھوا دیں گے، پھر تم نہیں بھولو گے سورة الأعلى [6]

إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ ۚ إِنَّهُ يَعْلَمُ الْجَهْرَ وَمَا يَخْفَىٰ الأعلى [7]

سوائے اُس کے جو اللہ چاہے، وہ ظاہر کو بھی جانتا ہے اور جو کچھ پوشیدہ ہے اُس کو بھی سورة الأعلى [7]

وَنُيَسِّرُكَ لِلْيُسْرَىٰ الأعلى [8]

اور ہم تمہیں آسان طریقے کی سہولت دیتے ہیں سورة الأعلى [8]

فَذَكِّرْ إِن نَّفَعَتِ الذِّكْرَىٰ الأعلى [9]

لہٰذا تم نصیحت کرو اگر نصیحت نافع ہو سورة الأعلى [9]

سَيَذَّكَّرُ مَن يَخْشَىٰ الأعلى [10]

جو شخص ڈرتا ہے وہ نصیحت قبول کر لے گا سورة الأعلى [10]

وَيَتَجَنَّبُهَا الْأَشْقَى الأعلى [11]

اور اس سے گریز کرے گا وہ انتہائی بد بخت سورة الأعلى [11]

الَّذِي يَصْلَى النَّارَ الْكُبْرَىٰ الأعلى [12]

جو بڑی آگ میں جائے گا سورة الأعلى [12]

ثُمَّ لَا يَمُوتُ فِيهَا وَلَا يَحْيَىٰ الأعلى [13]

پھر نہ اس میں مرے گا نہ جیے گا سورة الأعلى [13]

قَدْ أَفْلَحَ مَن تَزَكَّىٰ الأعلى [14]

فلاح پا گیا وہ جس نے پاکیزگی اختیار کی سورة الأعلى [14]

وَذَكَرَ اسْمَ رَبِّهِ فَصَلَّىٰ الأعلى [15]

اور اپنے رب کا نام یاد کیا پھر نماز پڑھی سورة الأعلى [15]

بَلْ تُؤْثِرُونَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا الأعلى [16]

مگر تم لوگ دنیا کی زندگی کو ترجیح دیتے ہو سورة الأعلى [16]

وَالْآخِرَةُ خَيْرٌ وَأَبْقَىٰ الأعلى [17]

حالانکہ آخرت بہتر ہے اور باقی رہنے والی ہے سورة الأعلى [17]

إِنَّ هَٰذَا لَفِي الصُّحُفِ الْأُولَىٰ الأعلى [18]

یہی بات پہلے آئے ہوئے صحیفوں میں بھی کہی گئی تھی سورة الأعلى [18]

صُحُفِ إِبْرَاهِيمَ وَمُوسَىٰ الأعلى [19]

ابراہیمؑ اور موسیٰؑ کے صحیفوں میں سورة الأعلى [19]

 

Scroll to Top