Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة البروج - البروج

البروج [0]

سورة البروج [0]

وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوجِ البروج [1]

قسم ہے مضبوط قلعوں والے آسمان کی سورة البروج [1]

وَالْيَوْمِ الْمَوْعُودِ البروج [2]

اور اُس دن کی جس کا وعدہ کیا گیا ہے سورة البروج [2]

وَشَاهِدٍ وَمَشْهُودٍ البروج [3]

اور دیکھنے والے کی اور دیکھی جانے والی چیز کی سورة البروج [3]

قُتِلَ أَصْحَابُ الْأُخْدُودِ البروج [4]

کہ مارے گئے گڑھے والے سورة البروج [4]

النَّارِ ذَاتِ الْوَقُودِ البروج [5]

(اُس گڑھے والے) جس میں خوب بھڑکتے ہوئے ایندھن کی آگ تھی سورة البروج [5]

إِذْ هُمْ عَلَيْهَا قُعُودٌ البروج [6]

جبکہ وہ اُس گڑھے کے کنارے پر بیٹھے ہوئے تھے سورة البروج [6]

وَهُمْ عَلَىٰ مَا يَفْعَلُونَ بِالْمُؤْمِنِينَ شُهُودٌ البروج [7]

اور جو کچھ وہ ایمان لانے والوں کے ساتھ کر رہے تھے اُسے دیکھ رہے تھے سورة البروج [7]

وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ البروج [8]

اور اُن اہل ایمان سے اُن کی دشمنی اِس کے سوا کسی وجہ سے نہ تھی کہ وہ اُس خدا پر ایمان لے آئے تھے جو زبردست اور اپنی ذات میں آپ محمود ہے سورة البروج [8]

الَّذِي لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۚ وَاللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ شَهِيدٌ البروج [9]

جو آسمانوں اور زمین کی سلطنت کا مالک ہے، اور وہ خدا سب کچھ دیکھ رہا ہے سورة البروج [9]

إِنَّ الَّذِينَ فَتَنُوا الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ ثُمَّ لَمْ يَتُوبُوا فَلَهُمْ عَذَابُ جَهَنَّمَ وَلَهُمْ عَذَابُ الْحَرِيقِ البروج [10]

جن لوگوں نے مومن مردوں اور عورتوں پر ظلم و ستم توڑا اور پھر اس سے تائب نہ ہوئے، یقیناً اُن کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور ان کے لیے جلائے جانے کی سزا ہے سورة البروج [10]

إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ جَنَّاتٌ تَجْرِي مِن تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ ۚ ذَٰلِكَ الْفَوْزُ الْكَبِيرُ البروج [11]

جو لوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیک عمل کیے، یقیناً اُن کے لیے جنت کے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی، یہ ہے بڑی کامیابی سورة البروج [11]

إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ البروج [12]

درحقیقت تمہارے رب کی پکڑ بڑی سخت ہے سورة البروج [12]

إِنَّهُ هُوَ يُبْدِئُ وَيُعِيدُ البروج [13]

وہی پہلی بار پیدا کرتا ہے اور وہی دوبارہ پیدا کرے گا سورة البروج [13]

وَهُوَ الْغَفُورُ الْوَدُودُ البروج [14]

اور وہ بخشنے والا ہے، محبت کرنے والا ہے سورة البروج [14]

ذُو الْعَرْشِ الْمَجِيدُ البروج [15]

عرش کا مالک ہے، بزرگ و برتر ہے سورة البروج [15]

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيدُ البروج [16]

اور جو کچھ چاہے کر ڈالنے والا ہے سورة البروج [16]

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْجُنُودِ البروج [17]

کیا تمہیں لشکروں کی خبر پہنچی ہے؟ سورة البروج [17]

فِرْعَوْنَ وَثَمُودَ البروج [18]

فرعون اور ثمود (کے لشکروں) کی؟ سورة البروج [18]

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا فِي تَكْذِيبٍ البروج [19]

مگر جنہوں نے کفر کیا ہے وہ جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں سورة البروج [19]

وَاللَّهُ مِن وَرَائِهِم مُّحِيطٌ البروج [20]

حالانکہ اللہ نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے سورة البروج [20]

بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَّجِيدٌ البروج [21]

(اُن کے جھٹلانے سے اِس قرآن کا کچھ نہیں بگڑتا) بلکہ یہ قرآن بلند پایہ ہے سورة البروج [21]

فِي لَوْحٍ مَّحْفُوظٍ البروج [22]

اُس لوح میں (نقش ہے) جو محفوظ ہے سورة البروج [22]

 

Scroll to Top