Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الإنشقاق - الانشقاق

الانشقاق [0]

سورة الإنشقاق [0]

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ الانشقاق [1]

جب آسمان پھٹ جائے گا سورة الإنشقاق [1]

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ الانشقاق [2]

اور اپنے رب کے فرمان کی تعمیل کرے گا اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اپنے رب کا حکم مانے) سورة الإنشقاق [2]

وَإِذَا الْأَرْضُ مُدَّتْ الانشقاق [3]

اور جب زمین پھیلا دی جائے گی سورة الإنشقاق [3]

وَأَلْقَتْ مَا فِيهَا وَتَخَلَّتْ الانشقاق [4]

اور جو کچھ اس کے اندر ہے اُسے باہر پھینک کر خالی ہو جائے گی سورة الإنشقاق [4]

وَأَذِنَتْ لِرَبِّهَا وَحُقَّتْ الانشقاق [5]

اور اپنے رب کے حکم کی تعمیل کرے گی اور اُس کے لیے حق یہی ہے (کہ اس کی تعمیل کرے) سورة الإنشقاق [5]

يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ الانشقاق [6]

اے انسان، تو کشاں کشاں اپنے رب کی طرف چلا جا رہا ہے، اور اُس سے ملنے والا ہے سورة الإنشقاق [6]

فَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ بِيَمِينِهِ الانشقاق [7]

پھر جس کا نامہ اعمال اُس کے سیدھے ہاتھ میں دیا گیا سورة الإنشقاق [7]

فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا الانشقاق [8]

اُس سے ہلکا حساب لیا جائے گا سورة الإنشقاق [8]

وَيَنقَلِبُ إِلَىٰ أَهْلِهِ مَسْرُورًا الانشقاق [9]

اور وہ اپنے لوگوں کی طرف خوش خوش پلٹے گا سورة الإنشقاق [9]

وَأَمَّا مَنْ أُوتِيَ كِتَابَهُ وَرَاءَ ظَهْرِهِ الانشقاق [10]

رہا وہ شخص جس کا نامہ اعمال اُس کی پیٹھ کے پیچھے دیا جائے گا سورة الإنشقاق [10]

فَسَوْفَ يَدْعُو ثُبُورًا الانشقاق [11]

تو وہ موت کو پکارے گا سورة الإنشقاق [11]

وَيَصْلَىٰ سَعِيرًا الانشقاق [12]

اور بھڑکتی ہوئی آگ میں جا پڑے گا سورة الإنشقاق [12]

إِنَّهُ كَانَ فِي أَهْلِهِ مَسْرُورًا الانشقاق [13]

وہ اپنے گھر والوں میں مگن تھا سورة الإنشقاق [13]

إِنَّهُ ظَنَّ أَن لَّن يَحُورَ الانشقاق [14]

اُس نے سمجھا تھا کہ اسے کبھی پلٹنا نہیں ہے سورة الإنشقاق [14]

بَلَىٰ إِنَّ رَبَّهُ كَانَ بِهِ بَصِيرًا الانشقاق [15]

پلٹنا کیسے نہ تھا، اُس کا رب اُس کے کرتوت دیکھ رہا تھا سورة الإنشقاق [15]

فَلَا أُقْسِمُ بِالشَّفَقِ الانشقاق [16]

پس نہیں، میں قسم کھاتا ہوں شفق کی سورة الإنشقاق [16]

وَاللَّيْلِ وَمَا وَسَقَ الانشقاق [17]

اور رات کی اور جو کچھ وہ سمیٹ لیتی ہے سورة الإنشقاق [17]

وَالْقَمَرِ إِذَا اتَّسَقَ الانشقاق [18]

اور چاند کی جب کہ وہ ماہ کامل ہو جاتا ہے سورة الإنشقاق [18]

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ الانشقاق [19]

تم کو ضرور درجہ بدرجہ ایک حالت سے دوسری حالت کی طرف گزرتے چلے جانا ہے سورة الإنشقاق [19]

فَمَا لَهُمْ لَا يُؤْمِنُونَ الانشقاق [20]

پھر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ ایمان نہیں لاتے سورة الإنشقاق [20]

وَإِذَا قُرِئَ عَلَيْهِمُ الْقُرْآنُ لَا يَسْجُدُونَ ۩ الانشقاق [21]

اور جب قرآن اِن کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو سجدہ نہیں کرتے؟ سورة الإنشقاق [21]

بَلِ الَّذِينَ كَفَرُوا يُكَذِّبُونَ الانشقاق [22]

بلکہ یہ منکرین تو الٹا جھٹلاتے ہیں سورة الإنشقاق [22]

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا يُوعُونَ الانشقاق [23]

حالانکہ جو کچھ یہ (اپنے نامہ اعمال میں) جمع کر رہے ہیں اللہ اُسے خوب جانتا ہے سورة الإنشقاق [23]

فَبَشِّرْهُم بِعَذَابٍ أَلِيمٍ الانشقاق [24]

لہٰذا اِن کو دردناک عذاب کی بشارت دے دو سورة الإنشقاق [24]

إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَهُمْ أَجْرٌ غَيْرُ مَمْنُونٍ الانشقاق [25]

البتہ جو لوگ ایمان لے آئے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ان کے لیے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے سورة الإنشقاق [25]

 

Scroll to Top