Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الإنفطار - الانفطار

الانفطار [0]

سورة الإنفطار [0]

إِذَا السَّمَاءُ انفَطَرَتْ الانفطار [1]

جب آسمان پھٹ جائے گا سورة الإنفطار [1]

وَإِذَا الْكَوَاكِبُ انتَثَرَتْ الانفطار [2]

اور جب تارے بکھر جائیں گے سورة الإنفطار [2]

وَإِذَا الْبِحَارُ فُجِّرَتْ الانفطار [3]

اور جب سمندر پھاڑ دیے جائیں گے سورة الإنفطار [3]

وَإِذَا الْقُبُورُ بُعْثِرَتْ الانفطار [4]

اور جب قبریں کھول دی جائیں گی سورة الإنفطار [4]

عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَأَخَّرَتْ الانفطار [5]

اُس وقت ہر شخص کو اُس کا اگلا پچھلا سب کیا دھرا معلوم ہو جائے گا سورة الإنفطار [5]

يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الْكَرِيمِ الانفطار [6]

اے انسان، کس چیز نے تجھے اپنے اُس رب کریم کی طرف سے دھوکے میں ڈال دیا سورة الإنفطار [6]

الَّذِي خَلَقَكَ فَسَوَّاكَ فَعَدَلَكَ الانفطار [7]

جس نے تجھے پیدا کیا، تجھے نک سک سے درست کیا، تجھے متناسب بنایا سورة الإنفطار [7]

فِي أَيِّ صُورَةٍ مَّا شَاءَ رَكَّبَكَ الانفطار [8]

اور جس صورت میں چاہا تجھ کو جوڑ کر تیار کیا؟ سورة الإنفطار [8]

كَلَّا بَلْ تُكَذِّبُونَ بِالدِّينِ الانفطار [9]

ہرگز نہیں، بلکہ (اصل بات یہ ہے کہ) تم لوگ جزا و سزا کو جھٹلاتے ہو سورة الإنفطار [9]

وَإِنَّ عَلَيْكُمْ لَحَافِظِينَ الانفطار [10]

حالانکہ تم پر نگراں مقرر ہیں سورة الإنفطار [10]

كِرَامًا كَاتِبِينَ الانفطار [11]

ایسے معزز کاتب سورة الإنفطار [11]

يَعْلَمُونَ مَا تَفْعَلُونَ الانفطار [12]

جو تمہارے ہر فعل کو جانتے ہیں سورة الإنفطار [12]

إِنَّ الْأَبْرَارَ لَفِي نَعِيمٍ الانفطار [13]

یقیناً نیک لوگ مزے میں ہوں گے سورة الإنفطار [13]

وَإِنَّ الْفُجَّارَ لَفِي جَحِيمٍ الانفطار [14]

اور بے شک بدکار لوگ جہنم میں جائیں گے سورة الإنفطار [14]

يَصْلَوْنَهَا يَوْمَ الدِّينِ الانفطار [15]

جزا کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے سورة الإنفطار [15]

وَمَا هُمْ عَنْهَا بِغَائِبِينَ الانفطار [16]

اور اُس سے ہرگز غائب نہ ہو سکیں گے سورة الإنفطار [16]

وَمَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ الانفطار [17]

اور تم کیا جانتے ہو کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ سورة الإنفطار [17]

ثُمَّ مَا أَدْرَاكَ مَا يَوْمُ الدِّينِ الانفطار [18]

ہاں، تمہیں کیا خبر کہ وہ جزا کا دن کیا ہے؟ سورة الإنفطار [18]

يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ۖ وَالْأَمْرُ يَوْمَئِذٍ لِّلَّهِ الانفطار [19]

یہ وہ دن ہے جب کسی شخص کے لیے کچھ کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا، فیصلہ اُس دن بالکل اللہ کے اختیار میں ہوگا سورة الإنفطار [19]

 

Scroll to Top