Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة النازعات - النازعات

النازعات [0]

سورة النازعات [0]

وَالنَّازِعَاتِ غَرْقًا النازعات [1]

قسم ہے اُن (فرشتوں کی) جو ڈوب کر کھینچتے ہیں سورة النازعات [1]

وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا النازعات [2]

اور آہستگی سے نکال لے جاتے ہیں سورة النازعات [2]

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا النازعات [3]

اور (اُن فرشتوں کی جو کائنات میں) تیزی سے تیرتے پھرتے ہیں سورة النازعات [3]

فَالسَّابِقَاتِ سَبْقًا النازعات [4]

پھر (حکم بجا لانے میں) سبقت کرتے ہیں سورة النازعات [4]

فَالْمُدَبِّرَاتِ أَمْرًا النازعات [5]

پھر (احکام الٰہی کے مطابق) معاملات کا انتظام چلاتے ہیں سورة النازعات [5]

يَوْمَ تَرْجُفُ الرَّاجِفَةُ النازعات [6]

جس روز ہلا مارے گا زلزلے کا جھٹکا سورة النازعات [6]

تَتْبَعُهَا الرَّادِفَةُ النازعات [7]

اور اس کے پیچھے ایک اور جھٹکا پڑے گا سورة النازعات [7]

قُلُوبٌ يَوْمَئِذٍ وَاجِفَةٌ النازعات [8]

کچھ دل ہوں گے جو اُس روز خوف سے کانپ رہے ہوں گے سورة النازعات [8]

أَبْصَارُهَا خَاشِعَةٌ النازعات [9]

نگاہیں اُن کی سہمی ہوئی ہوں گی سورة النازعات [9]

يَقُولُونَ أَإِنَّا لَمَرْدُودُونَ فِي الْحَافِرَةِ النازعات [10]

یہ لوگ کہتے ہیں ’’کیا واقعی ہم پلٹا کر پھر واپس لائے جائیں گے؟ سورة النازعات [10]

أَإِذَا كُنَّا عِظَامًا نَّخِرَةً النازعات [11]

کیا جب ہم کھوکھلی بوسیدہ ہڈیاں بن چکے ہوں گے؟‘‘ سورة النازعات [11]

قَالُوا تِلْكَ إِذًا كَرَّةٌ خَاسِرَةٌ النازعات [12]

کہنے لگے ’’یہ واپسی تو پھر بڑے گھاٹے کی ہوگی!‘‘ سورة النازعات [12]

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ النازعات [13]

حالانکہ یہ بس اتنا کام ہے کہ ایک زور کی ڈانٹ پڑے گی سورة النازعات [13]

فَإِذَا هُم بِالسَّاهِرَةِ النازعات [14]

اور یکایک یہ کھلے میدان میں موجود ہوں گے سورة النازعات [14]

هَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ مُوسَىٰ النازعات [15]

کیا تمہیں موسیٰؑ کے قصے کی خبر پہنچی ہے؟ سورة النازعات [15]

إِذْ نَادَاهُ رَبُّهُ بِالْوَادِ الْمُقَدَّسِ طُوًى النازعات [16]

جب اس کے رب نے اُسے طویٰ کی مقدس وادی میں پکارا تھا سورة النازعات [16]

اذْهَبْ إِلَىٰ فِرْعَوْنَ إِنَّهُ طَغَىٰ النازعات [17]

کہ’’فرعون کے پاس جا، وہ سرکش ہو گیا ہے سورة النازعات [17]

فَقُلْ هَل لَّكَ إِلَىٰ أَن تَزَكَّىٰ النازعات [18]

اور اس سے کہہ کیا تو اِس کے لیے تیار ہے کہ پاکیزگی اختیار کرے سورة النازعات [18]

وَأَهْدِيَكَ إِلَىٰ رَبِّكَ فَتَخْشَىٰ النازعات [19]

اور میں تیرے رب کی طرف تیری رہنمائی کروں تو (اُس کا) خوف تیرے اندر پیدا ہو؟‘‘ سورة النازعات [19]

فَأَرَاهُ الْآيَةَ الْكُبْرَىٰ النازعات [20]

پھر موسیٰؑ نے (فرعون کے پاس جا کر) اُس کو بڑی نشانی دکھائی سورة النازعات [20]

فَكَذَّبَ وَعَصَىٰ النازعات [21]

مگر اُس نے جھٹلا دیا اور نہ مانا سورة النازعات [21]

ثُمَّ أَدْبَرَ يَسْعَىٰ النازعات [22]

پھر چالبازیاں کرنے کے لیے پلٹا سورة النازعات [22]

فَحَشَرَ فَنَادَىٰ النازعات [23]

اور لوگوں کو جمع کر کے اس نے پکار کر کہا سورة النازعات [23]

فَقَالَ أَنَا رَبُّكُمُ الْأَعْلَىٰ النازعات [24]

’’میں تمہارا سب سے بڑا رب ہوں‘‘ سورة النازعات [24]

فَأَخَذَهُ اللَّهُ نَكَالَ الْآخِرَةِ وَالْأُولَىٰ النازعات [25]

آخرکار اللہ نے اسے آخرت اور دنیا کے عذاب میں پکڑ لیا سورة النازعات [25]

إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّمَن يَخْشَىٰ النازعات [26]

درحقیقت اِس میں بڑی عبرت ہے ہر اُس شخص کے لیے جو ڈرے سورة النازعات [26]

أَأَنتُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَمِ السَّمَاءُ ۚ بَنَاهَا النازعات [27]

کیا تم لوگوں کی تخلیق زیادہ سخت کام ہے یا آسمان کی؟ اللہ نے اُس کو بنایا سورة النازعات [27]

رَفَعَ سَمْكَهَا فَسَوَّاهَا النازعات [28]

اُس کی چھت خوب اونچی اٹھائی پھر اُس کا توازن قائم کیا سورة النازعات [28]

وَأَغْطَشَ لَيْلَهَا وَأَخْرَجَ ضُحَاهَا النازعات [29]

اور اُس کی رات ڈھانکی اور اُس کا دن نکالا سورة النازعات [29]

وَالْأَرْضَ بَعْدَ ذَٰلِكَ دَحَاهَا النازعات [30]

اِس کے بعد زمین کو اس نے بچھایا سورة النازعات [30]

أَخْرَجَ مِنْهَا مَاءَهَا وَمَرْعَاهَا النازعات [31]

اُس کے اندر سے اُس کا پانی اور چارہ نکالا سورة النازعات [31]

وَالْجِبَالَ أَرْسَاهَا النازعات [32]

اور پہاڑ اس میں گاڑ دیے سورة النازعات [32]

مَتَاعًا لَّكُمْ وَلِأَنْعَامِكُمْ النازعات [33]

سامان زیست کے طور پر تمہارے لیے اور تمہارے مویشیوں کے لیے سورة النازعات [33]

فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَىٰ النازعات [34]

پھر جب وہ ہنگامہ عظیم برپا ہوگا سورة النازعات [34]

يَوْمَ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ مَا سَعَىٰ النازعات [35]

جس روز انسان اپنا سب کیا دھرا یاد کرے گا سورة النازعات [35]

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ النازعات [36]

اور ہر دیکھنے والے کے سامنے دوزخ کھول کر رکھ دی جائے گی سورة النازعات [36]

فَأَمَّا مَن طَغَىٰ النازعات [37]

تو جس نے سرکشی کی تھی سورة النازعات [37]

وَآثَرَ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا النازعات [38]

اور دنیا کی زندگی کو ترجیح دی تھی سورة النازعات [38]

فَإِنَّ الْجَحِيمَ هِيَ الْمَأْوَىٰ النازعات [39]

دوزخ ہی اس کا ٹھکانا ہوگی سورة النازعات [39]

وَأَمَّا مَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّهِ وَنَهَى النَّفْسَ عَنِ الْهَوَىٰ النازعات [40]

اور جس نے اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے کا خوف کیا تھا اور نفس کو بری خواہشات سے باز رکھا تھا سورة النازعات [40]

فَإِنَّ الْجَنَّةَ هِيَ الْمَأْوَىٰ النازعات [41]

جنت اس کا ٹھکانا ہوگی سورة النازعات [41]

يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا النازعات [42]

یہ لوگ تم سے پوچھتے ہیں کہ ’’آخر وہ گھڑی کب آ کر ٹھیرے گی؟‘‘ سورة النازعات [42]

فِيمَ أَنتَ مِن ذِكْرَاهَا النازعات [43]

تمہارا کیا کام کہ اس کا وقت بتاؤ سورة النازعات [43]

إِلَىٰ رَبِّكَ مُنتَهَاهَا النازعات [44]

اس کا علم تو اللہ پر ختم ہے سورة النازعات [44]

إِنَّمَا أَنتَ مُنذِرُ مَن يَخْشَاهَا النازعات [45]

تم صرف خبردار کرنے والے ہو ہر اُس شخص کو جو اُس کا خوف کرے سورة النازعات [45]

كَأَنَّهُمْ يَوْمَ يَرَوْنَهَا لَمْ يَلْبَثُوا إِلَّا عَشِيَّةً أَوْ ضُحَاهَا النازعات [46]

جس روز یہ لوگ اسے دیکھ لیں گے تو انہیں یوں محسوس ہوگا کہ (یہ دنیا میں یا حالت موت میں) بس ایک دن کے پچھلے پہر یا اگلے پہر تک ٹھیرے ہیں سورة النازعات [46]

 

Scroll to Top