Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة المدثر - المدثر

المدثر [0]

سورة المدثر [0]

يَا أَيُّهَا الْمُدَّثِّرُ المدثر [1]

اے اوڑھ لپیٹ کر لیٹنے والے سورة المدثر [1]

قُمْ فَأَنذِرْ المدثر [2]

اٹھو اور خبردار کرو سورة المدثر [2]

وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ المدثر [3]

اور اپنے رب کی بڑائی کا اعلان کرو سورة المدثر [3]

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ المدثر [4]

اور اپنے کپڑے پاک رکھو سورة المدثر [4]

وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ المدثر [5]

اور گندگی سے دور رہو سورة المدثر [5]

وَلَا تَمْنُن تَسْتَكْثِرُ المدثر [6]

اور احسان نہ کرو زیادہ حاصل کرنے کے لیے سورة المدثر [6]

وَلِرَبِّكَ فَاصْبِرْ المدثر [7]

اور اپنے رب کی خاطر صبر کرو سورة المدثر [7]

فَإِذَا نُقِرَ فِي النَّاقُورِ المدثر [8]

اچھا، جب صور میں پھونک ماری جائے گی سورة المدثر [8]

فَذَٰلِكَ يَوْمَئِذٍ يَوْمٌ عَسِيرٌ المدثر [9]

وہ دن بڑا ہی سخت دن ہوگا سورة المدثر [9]

عَلَى الْكَافِرِينَ غَيْرُ يَسِيرٍ المدثر [10]

کافروں کے لیے ہلکا نہ ہوگا سورة المدثر [10]

ذَرْنِي وَمَنْ خَلَقْتُ وَحِيدًا المدثر [11]

چھوڑ دو مجھے اور اُس شخص کو جسے میں نے اکیلا پیدا کیا ہے سورة المدثر [11]

وَجَعَلْتُ لَهُ مَالًا مَّمْدُودًا المدثر [12]

بہت سا مال اُس کو دیا سورة المدثر [12]

وَبَنِينَ شُهُودًا المدثر [13]

اس کے ساتھ حاضر رہنے والے بیٹے دیے سورة المدثر [13]

وَمَهَّدتُّ لَهُ تَمْهِيدًا المدثر [14]

اور اس کے لیے ریاست کی راہ ہموار کی سورة المدثر [14]

ثُمَّ يَطْمَعُ أَنْ أَزِيدَ المدثر [15]

پھر وہ طمع رکھتا ہے کہ میں اسے اور زیادہ دوں سورة المدثر [15]

كَلَّا ۖ إِنَّهُ كَانَ لِآيَاتِنَا عَنِيدًا المدثر [16]

ہرگز نہیں، وہ ہماری آیات سے عناد رکھتا ہے سورة المدثر [16]

سَأُرْهِقُهُ صَعُودًا المدثر [17]

میں تو اسے عنقریب ایک کٹھن چڑھائی چڑھواؤں گا سورة المدثر [17]

إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ المدثر [18]

اس نے سوچا اور کچھ بات بنانے کی کوشش کی سورة المدثر [18]

فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ المدثر [19]

تو خدا کی مار اس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی سورة المدثر [19]

ثُمَّ قُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ المدثر [20]

ہاں، خدا کی مار اُس پر، کیسی بات بنانے کی کوشش کی سورة المدثر [20]

ثُمَّ نَظَرَ المدثر [21]

پھر (لوگوں کی طرف) دیکھا سورة المدثر [21]

ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ المدثر [22]

پھر پیشانی سیکڑی اور منہ بنایا سورة المدثر [22]

ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ المدثر [23]

پھر پلٹا اور تکبر میں پڑ گیا سورة المدثر [23]

فَقَالَ إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ المدثر [24]

آخرکار بولا کہ یہ کچھ نہیں ہے مگر ایک جادو جو پہلے سے چلا آ رہا ہے سورة المدثر [24]

إِنْ هَٰذَا إِلَّا قَوْلُ الْبَشَرِ المدثر [25]

یہ تو یہ ایک انسانی کلام ہے سورة المدثر [25]

سَأُصْلِيهِ سَقَرَ المدثر [26]

عنقریب میں اسے دوزخ میں جھونک دوں گا سورة المدثر [26]

وَمَا أَدْرَاكَ مَا سَقَرُ المدثر [27]

اور تم کیا جانو کہ کیا ہے وہ دوزخ؟ سورة المدثر [27]

لَا تُبْقِي وَلَا تَذَرُ المدثر [28]

نہ باقی رکھے نہ چھوڑے سورة المدثر [28]

لَوَّاحَةٌ لِّلْبَشَرِ المدثر [29]

کھال جھلس دینے والی سورة المدثر [29]

عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ المدثر [30]

انیس کارکن اُس پر مقرر ہیں سورة المدثر [30]

وَمَا جَعَلْنَا أَصْحَابَ النَّارِ إِلَّا مَلَائِكَةً ۙ وَمَا جَعَلْنَا عِدَّتَهُمْ إِلَّا فِتْنَةً لِّلَّذِينَ كَفَرُوا لِيَسْتَيْقِنَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَيَزْدَادَ الَّذِينَ آمَنُوا إِيمَانًا ۙ وَلَا يَرْتَابَ الَّذِينَ أُوتُوا الْكِتَابَ وَالْمُؤْمِنُونَ ۙ وَلِيَقُولَ الَّذِينَ فِي قُلُوبِهِم مَّرَضٌ وَالْكَافِرُونَ مَاذَا أَرَادَ اللَّهُ بِهَٰذَا مَثَلًا ۚ كَذَٰلِكَ يُضِلُّ اللَّهُ مَن يَشَاءُ وَيَهْدِي مَن يَشَاءُ ۚ وَمَا يَعْلَمُ جُنُودَ رَبِّكَ إِلَّا هُوَ ۚ وَمَا هِيَ إِلَّا ذِكْرَىٰ لِلْبَشَرِ المدثر [31]

ہم نے دوزخ کے یہ کارکن فرشتے بنائے ہیں، اور ان کی تعداد کو کافروں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے، تاکہ اہل کتاب کو یقین آ جائے اور ایمان لانے والوں کا ایمان بڑھے، اور اہل کتاب اور مومنین کسی شک میں نہ رہیں، اور دل کے بیمار اور کفار یہ کہیں کہ بھلا اللہ کا اِس عجیب بات سے کیا مطلب ہو سکتا ہے اِس طرح اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخش دیتا ہے اور تیرے رب کے لشکروں کو خود اُس کے سوا کوئی نہیں جانتا اور اس دوزخ کا ذکر اِس کے سوا کسی غرض کے لیے نہیں کیا گیا ہے کہ لوگوں کو اس سے نصیحت ہو سورة المدثر [31]

كَلَّا وَالْقَمَرِ المدثر [32]

ہرگز نہیں، قسم ہے چاند کی سورة المدثر [32]

وَاللَّيْلِ إِذْ أَدْبَرَ المدثر [33]

اور رات کی جبکہ وہ پلٹتی ہے سورة المدثر [33]

وَالصُّبْحِ إِذَا أَسْفَرَ المدثر [34]

اور صبح کی جبکہ وہ روشن ہوتی ہے سورة المدثر [34]

إِنَّهَا لَإِحْدَى الْكُبَرِ المدثر [35]

یہ دوزخ بھی بڑی چیزوں میں سے ایک ہے سورة المدثر [35]

نَذِيرًا لِّلْبَشَرِ المدثر [36]

انسانوں کے لیے ڈراوا سورة المدثر [36]

لِمَن شَاءَ مِنكُمْ أَن يَتَقَدَّمَ أَوْ يَتَأَخَّرَ المدثر [37]

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے ڈراوا جو آگے بڑھنا چاہے یا پیچھے رہ جانا چاہے سورة المدثر [37]

كُلُّ نَفْسٍ بِمَا كَسَبَتْ رَهِينَةٌ المدثر [38]

ہر متنفس، اپنے کسب کے بدلے رہن ہے سورة المدثر [38]

إِلَّا أَصْحَابَ الْيَمِينِ المدثر [39]

دائیں بازو والوں کے سوا سورة المدثر [39]

فِي جَنَّاتٍ يَتَسَاءَلُونَ المدثر [40]

جو جنتوں میں ہوں گے سورة المدثر [40]

عَنِ الْمُجْرِمِينَ المدثر [41]

وہاں وہ مجرموں سے پوچھیں گے سورة المدثر [41]

مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَرَ المدثر [42]

’’تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟‘‘ سورة المدثر [42]

قَالُوا لَمْ نَكُ مِنَ الْمُصَلِّينَ المدثر [43]

وہ کہیں گے ’’ہم نماز پڑھنے والوں میں سے نہ تھے سورة المدثر [43]

وَلَمْ نَكُ نُطْعِمُ الْمِسْكِينَ المدثر [44]

اور مسکین کو کھانا نہیں کھلاتے تھے سورة المدثر [44]

وَكُنَّا نَخُوضُ مَعَ الْخَائِضِينَ المدثر [45]

اور حق کے خلاف باتیں بنانے والوں کے ساتھ مل کر ہم بھی باتیں بنانے لگتے تھے سورة المدثر [45]

وَكُنَّا نُكَذِّبُ بِيَوْمِ الدِّينِ المدثر [46]

اور روز جزا کو جھوٹ قرار دیتے تھے سورة المدثر [46]

حَتَّىٰ أَتَانَا الْيَقِينُ المدثر [47]

یہاں تک کہ ہمیں اُس یقینی چیز سے سابقہ پیش آ گیا‘‘ سورة المدثر [47]

فَمَا تَنفَعُهُمْ شَفَاعَةُ الشَّافِعِينَ المدثر [48]

اُس وقت سفارش کرنے والوں کی سفارش ان کے کسی کام نہ آئے گی سورة المدثر [48]

فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ المدثر [49]

آخر اِن لوگوں کو کیا ہو گیا ہے کہ یہ اِس نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں سورة المدثر [49]

كَأَنَّهُمْ حُمُرٌ مُّسْتَنفِرَةٌ المدثر [50]

گویا یہ جنگلی گدھے ہیں سورة المدثر [50]

فَرَّتْ مِن قَسْوَرَةٍ المدثر [51]

جو شیر سے ڈر کر بھاگ پڑے ہیں سورة المدثر [51]

بَلْ يُرِيدُ كُلُّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ أَن يُؤْتَىٰ صُحُفًا مُّنَشَّرَةً المدثر [52]

بلکہ اِن میں سے تو ہر ایک یہ چاہتا ہے کہ اُس کے نام کھلے خط بھیجے جائیں سورة المدثر [52]

كَلَّا ۖ بَل لَّا يَخَافُونَ الْآخِرَةَ المدثر [53]

ہرگز نہیں، اصل بات یہ ہے کہ یہ آخرت کا خوف نہیں رکھتے سورة المدثر [53]

كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ المدثر [54]

ہرگز نہیں، یہ تو ایک نصیحت ہے سورة المدثر [54]

فَمَن شَاءَ ذَكَرَهُ المدثر [55]

اب جس کا جی چاہے اس سے سبق حاصل کر لے سورة المدثر [55]

وَمَا يَذْكُرُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللَّهُ ۚ هُوَ أَهْلُ التَّقْوَىٰ وَأَهْلُ الْمَغْفِرَةِ المدثر [56]

اور یہ کوئی سبق حاصل نہ کریں گے الا یہ کہ اللہ ہی ایسا چاہے وہ اس کا حق دار ہے کہ اُس سے تقویٰ کیا جائے اور وہ اس کا اہل ہے کہ (تقویٰ کرنے والوں کو) بخش دے (56) سورة المدثر [56]

 

Scroll to Top