Tarjuma Quran

ترجمہ قرآن » سورة الصافات - الصافات

الصافات [0]

سورة الصافات [0]

وَالصَّافَّاتِ صَفًّا الصافات [1]

قطار در قطار صف باندھنے والوں کی قسم سورة الصافات [1]

فَالزَّاجِرَاتِ زَجْرًا الصافات [2]

پھر اُن کی قسم جو ڈانٹنے پھٹکارنے والے ہیں سورة الصافات [2]

فَالتَّالِيَاتِ ذِكْرًا الصافات [3]

پھر اُن کی قسم جو کلام نصیحت سنانے والے ہیں سورة الصافات [3]

إِنَّ إِلَٰهَكُمْ لَوَاحِدٌ الصافات [4]

تمہارا معبود حقیقی بس ایک ہی ہے سورة الصافات [4]

رَّبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا وَرَبُّ الْمَشَارِقِ الصافات [5]

وہ جو زمین اور آسمانوں کا اور تمام اُن چیزوں کا مالک ہے جو زمین و آسمان میں ہیں، اور سارے مشرقوں کا مالک سورة الصافات [5]

إِنَّا زَيَّنَّا السَّمَاءَ الدُّنْيَا بِزِينَةٍ الْكَوَاكِبِ الصافات [6]

ہم نے آسمان دنیا کو تاروں کی زینت سے آراستہ کیا ہے سورة الصافات [6]

وَحِفْظًا مِّن كُلِّ شَيْطَانٍ مَّارِدٍ الصافات [7]

اور ہر شیطان سرکش سے اس کو محفوظ کر دیا ہے سورة الصافات [7]

لَّا يَسَّمَّعُونَ إِلَى الْمَلَإِ الْأَعْلَىٰ وَيُقْذَفُونَ مِن كُلِّ جَانِبٍ الصافات [8]

یہ شیاطین ملاء اعلیٰ کی باتیں نہیں سن سکتے، ہر طرف سے مارے اور ہانکے جاتے ہیں سورة الصافات [8]

دُحُورًا ۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ وَاصِبٌ الصافات [9]

اور ان کے لیے پیہم عذاب ہے سورة الصافات [9]

إِلَّا مَنْ خَطِفَ الْخَطْفَةَ فَأَتْبَعَهُ شِهَابٌ ثَاقِبٌ الصافات [10]

تاہم اگر کوئی ان میں سے کچھ لے اڑے تو ایک تیز شعلہ اس کا پیچھا کرتا ہے سورة الصافات [10]

فَاسْتَفْتِهِمْ أَهُمْ أَشَدُّ خَلْقًا أَم مَّنْ خَلَقْنَا ۚ إِنَّا خَلَقْنَاهُم مِّن طِينٍ لَّازِبٍ الصافات [11]

اب اِن سے پوچھو، اِن کی پیدائش زیادہ مشکل ہے یا اُن چیزوں کی جو ہم نے پیدا کر رکھی ہیں؟ اِن کو تو ہم نے لیس دار گارے سے پیدا کیا ہے سورة الصافات [11]

بَلْ عَجِبْتَ وَيَسْخَرُونَ الصافات [12]

تم (اللہ کی قدرت کے کرشموں پر) حیران ہو اور یہ اس کا مذاق اڑا رہے ہیں سورة الصافات [12]

وَإِذَا ذُكِّرُوا لَا يَذْكُرُونَ الصافات [13]

سمجھایا جاتا ہے تو سمجھ کر نہیں دیتے سورة الصافات [13]

وَإِذَا رَأَوْا آيَةً يَسْتَسْخِرُونَ الصافات [14]

کوئی نشانی دیکھتے ہیں تو اسے ٹھٹھوں میں اڑاتے ہیں سورة الصافات [14]

وَقَالُوا إِنْ هَٰذَا إِلَّا سِحْرٌ مُّبِينٌ الصافات [15]

اور کہتے ہیں ’’یہ تو صریح جادو ہے سورة الصافات [15]

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ الصافات [16]

بھلا کہیں ایسا ہو سکتا ہے کہ جب ہم مر چکے ہوں اور مٹی بن جائیں اور ہڈیوں کا پنجر رہ جائیں اُس وقت ہم پھر زندہ کر کے اٹھا کھڑے کیے جائیں؟ سورة الصافات [16]

أَوَآبَاؤُنَا الْأَوَّلُونَ الصافات [17]

اور کیا ہمارے اگلے وقتوں کے آبا و اجداد بھی اٹھائے جائیں گے؟‘‘ سورة الصافات [17]

قُلْ نَعَمْ وَأَنتُمْ دَاخِرُونَ الصافات [18]

اِن سے کہو ہاں، اور تم (خدا کے مقابلے میں) بے بس ہو سورة الصافات [18]

فَإِنَّمَا هِيَ زَجْرَةٌ وَاحِدَةٌ فَإِذَا هُمْ يَنظُرُونَ الصافات [19]

بس ایک ہی جھڑکی ہو گی اور یکایک یہ اپنی آنکھوں سے (وہ سب کچھ جس کی خبر دی جا رہی ہے) دیکھ رہے ہوں گے سورة الصافات [19]

وَقَالُوا يَا وَيْلَنَا هَٰذَا يَوْمُ الدِّينِ الصافات [20]

اُس وقت یہ کہیں گے ’’ہائے ہماری کم بختی، یہ تو یوم الجزا ہے‘‘ سورة الصافات [20]

هَٰذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنتُم بِهِ تُكَذِّبُونَ الصافات [21]

’’یہ وہی فیصلے کا دن ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے‘‘ سورة الصافات [21]

احْشُرُوا الَّذِينَ ظَلَمُوا وَأَزْوَاجَهُمْ وَمَا كَانُوا يَعْبُدُونَ الصافات [22]

(حکم ہو گا) گھیر لاؤ سب ظالموں اور ان کے ساتھیوں اور اُن معبودوں کو جن کی وہ خدا کو چھوڑ کر بندگی کیا کرتے تھے سورة الصافات [22]

مِن دُونِ اللَّهِ فَاهْدُوهُمْ إِلَىٰ صِرَاطِ الْجَحِيمِ الصافات [23]

پھر ان سب کو جہنم کا راستہ دکھاؤ سورة الصافات [23]

وَقِفُوهُمْ ۖ إِنَّهُم مَّسْئُولُونَ الصافات [24]

اور ذرا اِنہیں ٹھیراؤ، اِن سے کچھ پوچھنا ہے سورة الصافات [24]

مَا لَكُمْ لَا تَنَاصَرُونَ الصافات [25]

’’کیا ہو گیا تمہیں، اب کیوں ایک دوسرے کی مدد نہیں کرتے؟ سورة الصافات [25]

بَلْ هُمُ الْيَوْمَ مُسْتَسْلِمُونَ الصافات [26]

ارے، آج تو یہ اپنے آپ کو (اور ایک دوسرے کو) حوالے کیے دے رہے ہیں!‘‘ سورة الصافات [26]

وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ الصافات [27]

اس کے بعد یہ ایک دوسرے کی طرف مڑیں گے اور باہم تکرار شروع کر دیں گے سورة الصافات [27]

قَالُوا إِنَّكُمْ كُنتُمْ تَأْتُونَنَا عَنِ الْيَمِينِ الصافات [28]

(پیروی کرنے والے اپنے پیشواؤں سے) کہیں گے، ’’تم ہمارے پاس سیدھے رخ سے آتے تھے‘‘ سورة الصافات [28]

قَالُوا بَل لَّمْ تَكُونُوا مُؤْمِنِينَ الصافات [29]

وہ جواب دیں گے، ’’نہیں بلکہ تم خود ایمان لانے والے نہ تھے سورة الصافات [29]

وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيْكُم مِّن سُلْطَانٍ ۖ بَلْ كُنتُمْ قَوْمًا طَاغِينَ الصافات [30]

ہمارا تم پر کوئی زور نہ تھا، تم خود ہی سرکش لوگ تھے سورة الصافات [30]

فَحَقَّ عَلَيْنَا قَوْلُ رَبِّنَا ۖ إِنَّا لَذَائِقُونَ الصافات [31]

آخرکار ہم اپنے رب کے اِس فرمان کے مستحق ہو گئے کہ ہم عذاب کا مزا چکھنے والے ہیں سورة الصافات [31]

فَأَغْوَيْنَاكُمْ إِنَّا كُنَّا غَاوِينَ الصافات [32]

سو ہم نے تم کو بہکا یا، ہم خود بہکے ہوئے تھے‘‘ سورة الصافات [32]

فَإِنَّهُمْ يَوْمَئِذٍ فِي الْعَذَابِ مُشْتَرِكُونَ الصافات [33]

اِس طرح وہ سب اُس روز عذاب میں مشترک ہوں گے سورة الصافات [33]

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَفْعَلُ بِالْمُجْرِمِينَ الصافات [34]

ہم مجرموں کے ساتھ یہی کچھ کیا کرتے ہیں سورة الصافات [34]

إِنَّهُمْ كَانُوا إِذَا قِيلَ لَهُمْ لَا إِلَٰهَ إِلَّا اللَّهُ يَسْتَكْبِرُونَ الصافات [35]

یہ وہ لوگ تھے کہ جب ان سے کہا جاتا ’’اللہ کے سوا کوئی معبود بر حق نہیں ہے‘‘ تو یہ گھمنڈ میں آ جاتے تھے سورة الصافات [35]

وَيَقُولُونَ أَئِنَّا لَتَارِكُو آلِهَتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجْنُونٍ الصافات [36]

اور کہتے تھے ’’کیا ہم ایک شاعر مجنون کی خاطر اپنے معبودوں کو چھوڑ دیں؟‘‘ سورة الصافات [36]

بَلْ جَاءَ بِالْحَقِّ وَصَدَّقَ الْمُرْسَلِينَ الصافات [37]

حالانکہ وہ حق لے کر آیا تھا اور اس نے رسولوں کی تصدیق کی تھی سورة الصافات [37]

إِنَّكُمْ لَذَائِقُو الْعَذَابِ الْأَلِيمِ الصافات [38]

(اب ان سے کہا جائے گا کہ) تم لازماً دردناک سزا کا مزا چکھنے والے ہو سورة الصافات [38]

وَمَا تُجْزَوْنَ إِلَّا مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ الصافات [39]

اور تمہیں جو بدلہ بھی دیا جا رہا ہے اُنہی اعمال کا دیا جا رہا ہے جو تم کرتے رہے ہو سورة الصافات [39]

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ الصافات [40]

مگر اللہ کے چیدہ بندے (اس انجام بد سے) محفوظ ہوں گے سورة الصافات [40]

أُولَٰئِكَ لَهُمْ رِزْقٌ مَّعْلُومٌ الصافات [41]

ان کے لیے جانا بوجھا رزق ہے سورة الصافات [41]

فَوَاكِهُ ۖ وَهُم مُّكْرَمُونَ الصافات [42]

ہر طرح کی لذیذ چیزیں، سورة الصافات [42]

فِي جَنَّاتِ النَّعِيمِ الصافات [43]

اور نعمت بھری جنتیں سورة الصافات [43]

عَلَىٰ سُرُرٍ مُّتَقَابِلِينَ الصافات [44]

جن میں وہ عزت کے ساتھ رکھے جائیں گے تختوں پر آمنے سامنے بیٹھیں گے سورة الصافات [44]

يُطَافُ عَلَيْهِم بِكَأْسٍ مِّن مَّعِينٍ الصافات [45]

شراب کے چشموں سے ساغر بھر بھر کر ان کے درمیان پھرائے جائیں گے سورة الصافات [45]

بَيْضَاءَ لَذَّةٍ لِّلشَّارِبِينَ الصافات [46]

چمکتی ہوئی شراب، جو پینے والوں کے لیے لذّت ہو گی سورة الصافات [46]

لَا فِيهَا غَوْلٌ وَلَا هُمْ عَنْهَا يُنزَفُونَ الصافات [47]

نہ ان کے جسم کو اس سے کوئی ضرر ہوگا اور نہ ان کی عقل اس سے خراب ہو گی سورة الصافات [47]

وَعِندَهُمْ قَاصِرَاتُ الطَّرْفِ عِينٌ الصافات [48]

اور ان کے پاس نگاہیں بچانے والی، خوبصورت آنکھوں والی عورتیں ہوں گی سورة الصافات [48]

كَأَنَّهُنَّ بَيْضٌ مَّكْنُونٌ الصافات [49]

ایسی نازک جیسے انڈے کے چھلکے کے نیچے چھپی ہوئی جھلی سورة الصافات [49]

فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ الصافات [50]

پھر وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر حالات پوچھیں گے سورة الصافات [50]

قَالَ قَائِلٌ مِّنْهُمْ إِنِّي كَانَ لِي قَرِينٌ الصافات [51]

ان میں سے ایک کہے گا، ’’دنیا میں میرا ایک ہم نشین تھا سورة الصافات [51]

يَقُولُ أَإِنَّكَ لَمِنَ الْمُصَدِّقِينَ الصافات [52]

جو مجھ سے کہا کرتا تھا، کیا تم بھی تصدیق کرنے والوں میں سے ہو؟ سورة الصافات [52]

أَإِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَامًا أَإِنَّا لَمَدِينُونَ الصافات [53]

کیا واقعی جب ہم مر چکے ہوں گے اور مٹی ہو جائیں گے اور ہڈیوں کا پنجر بن کر رہ جائیں گے تو ہمیں جزا و سزا دی جائے گی؟ سورة الصافات [53]

قَالَ هَلْ أَنتُم مُّطَّلِعُونَ الصافات [54]

اب کیا آپ لوگ دیکھنا چاہتے ہیں کہ وہ صاحب اب کہاں ہیں؟‘‘ سورة الصافات [54]

فَاطَّلَعَ فَرَآهُ فِي سَوَاءِ الْجَحِيمِ الصافات [55]

یہ کہہ کر جونہی وہ جھکے گا تو جہنم کی گہرائی میں اس کو دیکھ لے گا سورة الصافات [55]

قَالَ تَاللَّهِ إِن كِدتَّ لَتُرْدِينِ الصافات [56]

اور اس سے خطاب کر کے کہے گا "خدا کی قسم، تُو تو مجھے تباہ ہی کر دینے والا تھا سورة الصافات [56]

وَلَوْلَا نِعْمَةُ رَبِّي لَكُنتُ مِنَ الْمُحْضَرِينَ الصافات [57]

میرے رب کا فضل شامل حال نہ ہوتا تو آج میں بھی اُن لوگوں میں سے ہوتا جو پکڑے ہوئے آئے ہیں سورة الصافات [57]

أَفَمَا نَحْنُ بِمَيِّتِينَ الصافات [58]

اچھا تو کیا اب ہم مرنے والے نہیں ہیں؟ سورة الصافات [58]

إِلَّا مَوْتَتَنَا الْأُولَىٰ وَمَا نَحْنُ بِمُعَذَّبِينَ الصافات [59]

موت جو ہمیں آنی تھی وہ بس پہلے آ چکی؟ اب ہمیں کوئی عذاب نہیں ہونا؟‘‘ سورة الصافات [59]

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ الصافات [60]

یقیناً یہی عظیم الشان کامیابی ہے سورة الصافات [60]

لِمِثْلِ هَٰذَا فَلْيَعْمَلِ الْعَامِلُونَ الصافات [61]

ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے سورة الصافات [61]

أَذَٰلِكَ خَيْرٌ نُّزُلًا أَمْ شَجَرَةُ الزَّقُّومِ الصافات [62]

بولو، یہ ضیافت اچھی ہے یا زقوم کا درخت؟ سورة الصافات [62]

إِنَّا جَعَلْنَاهَا فِتْنَةً لِّلظَّالِمِينَ الصافات [63]

ہم نے اُس درخت کو ظالموں کے لیے فتنہ بنا دیا ہے سورة الصافات [63]

إِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخْرُجُ فِي أَصْلِ الْجَحِيمِ الصافات [64]

وہ ایک درخت ہے جو جہنم کی تہ سے نکلتا ہے سورة الصافات [64]

طَلْعُهَا كَأَنَّهُ رُءُوسُ الشَّيَاطِينِ الصافات [65]

اُس کے شگوفے ایسے ہیں جیسے شیطانوں کے سر سورة الصافات [65]

فَإِنَّهُمْ لَآكِلُونَ مِنْهَا فَمَالِئُونَ مِنْهَا الْبُطُونَ الصافات [66]

جہنم کے لوگ اُسے کھائیں گے اور اسی سے پیٹ بھریں گے سورة الصافات [66]

ثُمَّ إِنَّ لَهُمْ عَلَيْهَا لَشَوْبًا مِّنْ حَمِيمٍ الصافات [67]

پھر اس پر پینے کے لیے ان کو کھولتا ہوا پانی ملے گا سورة الصافات [67]

ثُمَّ إِنَّ مَرْجِعَهُمْ لَإِلَى الْجَحِيمِ الصافات [68]

اور اس کے بعد ان کی واپسی اُسی آتش دوزخ کی طرف ہو گی سورة الصافات [68]

إِنَّهُمْ أَلْفَوْا آبَاءَهُمْ ضَالِّينَ الصافات [69]

یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے باپ دادا کو گمراہ پایا سورة الصافات [69]

فَهُمْ عَلَىٰ آثَارِهِمْ يُهْرَعُونَ الصافات [70]

اور انہی کے نقش قدم پر دوڑ چلے سورة الصافات [70]

وَلَقَدْ ضَلَّ قَبْلَهُمْ أَكْثَرُ الْأَوَّلِينَ الصافات [71]

حالانکہ ان سے پہلے بہت سے لوگ گمراہ ہو چکے تھے سورة الصافات [71]

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا فِيهِم مُّنذِرِينَ الصافات [72]

اور اُن میں ہم نے تنبیہ کرنے والے رسول بھیجے تھے سورة الصافات [72]

فَانظُرْ كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُنذَرِينَ الصافات [73]

اب دیکھ لو کہ اُن تنبیہ کیے جانے والوں کا کیا انجام ہوا سورة الصافات [73]

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ الصافات [74]

اس بد انجامی سے بس اللہ کے وہی بندے بچے ہیں جنہیں اس نے اپنے لیے خالص کر لیا ہے سورة الصافات [74]

وَلَقَدْ نَادَانَا نُوحٌ فَلَنِعْمَ الْمُجِيبُونَ الصافات [75]

ہم کو (اِس سے پہلے) نوحؑ نے پکارا تھا، تو دیکھو کہ ہم کیسے اچھے جواب دینے والے تھے سورة الصافات [75]

وَنَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ الصافات [76]

ہم نے اُس کو اور اس کے گھر والوں کو کرب عظیم سے بچا لیا سورة الصافات [76]

وَجَعَلْنَا ذُرِّيَّتَهُ هُمُ الْبَاقِينَ الصافات [77]

اور اسی کی نسل کو باقی رکھا سورة الصافات [77]

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ الصافات [78]

اور بعد کی نسلوں میں اس کی تعریف و توصیف چھوڑ دی سورة الصافات [78]

سَلَامٌ عَلَىٰ نُوحٍ فِي الْعَالَمِينَ الصافات [79]

سلام ہے نوحؑ پر تمام دنیا والوں میں سورة الصافات [79]

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ الصافات [80]

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیا کرتے ہیں سورة الصافات [80]

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ الصافات [81]

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا سورة الصافات [81]

ثُمَّ أَغْرَقْنَا الْآخَرِينَ الصافات [82]

پھر دوسرے گروہ کو ہم نے غرق کر دیا سورة الصافات [82]

وَإِنَّ مِن شِيعَتِهِ لَإِبْرَاهِيمَ الصافات [83]

اور نوحؑ ہی کے طریقے پر چلنے والا ابراہیمؑ تھا سورة الصافات [83]

إِذْ جَاءَ رَبَّهُ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ الصافات [84]

جب وہ اپنے رب کے حضور قلب سلیم لے کر آیا سورة الصافات [84]

إِذْ قَالَ لِأَبِيهِ وَقَوْمِهِ مَاذَا تَعْبُدُونَ الصافات [85]

جب اُس نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا ’’یہ کیا چیزیں ہیں جن کی تم عبادت کر رہے ہو؟ سورة الصافات [85]

أَئِفْكًا آلِهَةً دُونَ اللَّهِ تُرِيدُونَ الصافات [86]

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟ سورة الصافات [86]

فَمَا ظَنُّكُم بِرَبِّ الْعَالَمِينَ الصافات [87]

آخر اللہ ربّ العالمین کے بارے میں تمہارا کیا گمان ہے؟‘‘ سورة الصافات [87]

فَنَظَرَ نَظْرَةً فِي النُّجُومِ الصافات [88]

پھر اس نے تاروں پر ایک نگاہ ڈالی سورة الصافات [88]

فَقَالَ إِنِّي سَقِيمٌ الصافات [89]

اور کہا میری طبیعت خراب ہے سورة الصافات [89]

فَتَوَلَّوْا عَنْهُ مُدْبِرِينَ الصافات [90]

چنانچہ وہ لوگ اسے چھوڑ کر چلے گئے سورة الصافات [90]

فَرَاغَ إِلَىٰ آلِهَتِهِمْ فَقَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ الصافات [91]

اُن کے پیچھے وہ چپکے سے اُن کے معبودوں کے مندر میں گھس گیا اور بولا ’’ آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں ہیں؟ سورة الصافات [91]

مَا لَكُمْ لَا تَنطِقُونَ الصافات [92]

کیا ہو گیا، آپ لوگ بولتے بھی نہیں؟‘‘ سورة الصافات [92]

فَرَاغَ عَلَيْهِمْ ضَرْبًا بِالْيَمِينِ الصافات [93]

اس کے بعد وہ اُن پر پل پڑا اور سیدھے ہاتھ سے خوب ضربیں لگائیں سورة الصافات [93]

فَأَقْبَلُوا إِلَيْهِ يَزِفُّونَ الصافات [94]

(واپس آ کر) وہ لوگ بھاگے بھاگے اس کے پاس آئے سورة الصافات [94]

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ الصافات [95]

اس نے کہا ’’کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟ سورة الصافات [95]

وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ الصافات [96]

حالانکہ اللہ ہی نے تم کو بھی پیدا کیا ہے اور اُن چیزوں کو بھی جنہیں تم بناتے ہو‘‘ سورة الصافات [96]

قَالُوا ابْنُوا لَهُ بُنْيَانًا فَأَلْقُوهُ فِي الْجَحِيمِ الصافات [97]

انہوں نے آپس میں کہا ’’اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو‘‘ سورة الصافات [97]

فَأَرَادُوا بِهِ كَيْدًا فَجَعَلْنَاهُمُ الْأَسْفَلِينَ الصافات [98]

انہوں نے اس کے خلاف ایک کاروائی کرنی چاہی تھی، مگر ہم نے انہی کو نیچا دکھا دیا سورة الصافات [98]

وَقَالَ إِنِّي ذَاهِبٌ إِلَىٰ رَبِّي سَيَهْدِينِ الصافات [99]

ابراہیمؑ نے کہا ’’میں اپنے رب کی طرف جاتا ہوں، وہی میری رہنمائی کرے گا سورة الصافات [99]

رَبِّ هَبْ لِي مِنَ الصَّالِحِينَ الصافات [100]

اے پروردگار، مجھے ایک بیٹا عطا کر جو صالحوں میں سے ہو‘‘ سورة الصافات [100]

فَبَشَّرْنَاهُ بِغُلَامٍ حَلِيمٍ الصافات [101]

(اس دعا کے جواب میں) ہم نے اس کو ایک حلیم (بردبار) لڑکے کی بشارت دی سورة الصافات [101]

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعْيَ قَالَ يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَىٰ فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانظُرْ مَاذَا تَرَىٰ ۚ قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ ۖ سَتَجِدُنِي إِن شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ الصافات [102]

وہ لڑکا جب اس کے ساتھ دوڑ دھوپ کرنے کی عمر کو پہنچ گیا تو (ایک روز) ابراہیمؑ نے اس سے کہا، ’’بیٹا، میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر رہا ہوں، اب تو بتا، تیرا کیا خیال ہے؟‘‘ اُس نے کہا، ’’ابا جان، جو کچھ آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اسے کر ڈالیے، آپ انشاءاللہ مجھے صابروں میں سے پائیں گے‘‘ سورة الصافات [102]

فَلَمَّا أَسْلَمَا وَتَلَّهُ لِلْجَبِينِ الصافات [103]

آخر کو جب اِن دونوں نے سر تسلیم خم کر دیا اور ابراہیمؑ نے بیٹے کو ماتھے کے بل گرا دیا سورة الصافات [103]

وَنَادَيْنَاهُ أَن يَا إِبْرَاهِيمُ الصافات [104]

اور ہم نے ندا دی کہ ’’اے ابراہیمؑ سورة الصافات [104]

قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا ۚ إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ الصافات [105]

تو نے خواب سچ کر دکھایا ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں سورة الصافات [105]

إِنَّ هَٰذَا لَهُوَ الْبَلَاءُ الْمُبِينُ الصافات [106]

یقیناً یہ ایک کھلی آزمائش تھی‘‘ سورة الصافات [106]

وَفَدَيْنَاهُ بِذِبْحٍ عَظِيمٍ الصافات [107]

اور ہم نے ایک بڑی قربانی فدیے میں دے کر اس بچے کو چھڑا لیا سورة الصافات [107]

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ الصافات [108]

اور اس کی تعریف و توصیف ہمیشہ کے لیے بعد کی نسلوں میں چھوڑ دی سورة الصافات [108]

سَلَامٌ عَلَىٰ إِبْرَاهِيمَ الصافات [109]

سلام ہے ابراہیمؑ پر سورة الصافات [109]

كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ الصافات [110]

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں سورة الصافات [110]

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ الصافات [111]

یقیناً وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا سورة الصافات [111]

وَبَشَّرْنَاهُ بِإِسْحَاقَ نَبِيًّا مِّنَ الصَّالِحِينَ الصافات [112]

اور ہم نے اسے اسحاقؑ کی بشارت دی، ایک نبی صالحین میں سے سورة الصافات [112]

وَبَارَكْنَا عَلَيْهِ وَعَلَىٰ إِسْحَاقَ ۚ وَمِن ذُرِّيَّتِهِمَا مُحْسِنٌ وَظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ مُبِينٌ الصافات [113]

اور اسے اور اسحاقؑ کو برکت دی اب ان دونوں کی ذریّت میں سے کوئی محسن ہے اور کوئی اپنے نفس پر صریح ظلم کرنے والا ہے سورة الصافات [113]

وَلَقَدْ مَنَنَّا عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ الصافات [114]

اور ہم نے موسیٰؑ و ہارونؑ پر احسان کیا سورة الصافات [114]

وَنَجَّيْنَاهُمَا وَقَوْمَهُمَا مِنَ الْكَرْبِ الْعَظِيمِ الصافات [115]

اُن کو اور ان کی قوم کو کرب عظیم سے نجات دی سورة الصافات [115]

وَنَصَرْنَاهُمْ فَكَانُوا هُمُ الْغَالِبِينَ الصافات [116]

اُنہیں نصرت بخشی جس کی وجہ سے وہی غالب رہے سورة الصافات [116]

وَآتَيْنَاهُمَا الْكِتَابَ الْمُسْتَبِينَ الصافات [117]

ان کو نہایت واضح کتاب عطا کی سورة الصافات [117]

وَهَدَيْنَاهُمَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ الصافات [118]

انہیں راہ راست دکھائی سورة الصافات [118]

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِمَا فِي الْآخِرِينَ الصافات [119]

اور بعد کی نسلوں میں ان کا ذکر خیر باقی رکھا سورة الصافات [119]

سَلَامٌ عَلَىٰ مُوسَىٰ وَهَارُونَ الصافات [120]

سلام ہے موسیٰؑ اور ہارونؑ پر سورة الصافات [120]

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ الصافات [121]

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں سورة الصافات [121]

إِنَّهُمَا مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ الصافات [122]

در حقیقت وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھے سورة الصافات [122]

وَإِنَّ إِلْيَاسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ الصافات [123]

اور الیاسؑ بھی یقیناً مرسلین میں سے تھا سورة الصافات [123]

إِذْ قَالَ لِقَوْمِهِ أَلَا تَتَّقُونَ الصافات [124]

یاد کرو جب اس نے اپنی قوم سے کہا تھا کہ ’’تم لوگ ڈرتے نہیں ہو؟ سورة الصافات [124]

أَتَدْعُونَ بَعْلًا وَتَذَرُونَ أَحْسَنَ الْخَالِقِينَ الصافات [125]

کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور احسن الخالقین کو چھوڑ دیتے ہو سورة الصافات [125]

اللَّهَ رَبَّكُمْ وَرَبَّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ الصافات [126]

اُس اللہ کو جو تمہارا اور تمہارے اگلے پچھلے آبا و اجداد کا رب ہے؟‘‘ سورة الصافات [126]

فَكَذَّبُوهُ فَإِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ الصافات [127]

مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا، سو اب یقیناً وہ سزا کے لیے پیش کیے جانے والے ہیں سورة الصافات [127]

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ الصافات [128]

بجز اُن بندگان خدا کے جن کو خالص کر لیا گیا تھا سورة الصافات [128]

وَتَرَكْنَا عَلَيْهِ فِي الْآخِرِينَ الصافات [129]

اور الیاسؑ کا ذکر خیر ہم نے بعد کی نسلوں میں باقی رکھا سورة الصافات [129]

سَلَامٌ عَلَىٰ إِلْ يَاسِينَ الصافات [130]

سلام ہے الیاسؑ پر سورة الصافات [130]

إِنَّا كَذَٰلِكَ نَجْزِي الْمُحْسِنِينَ الصافات [131]

ہم نیکی کرنے والوں کو ایسی ہی جزا دیتے ہیں سورة الصافات [131]

إِنَّهُ مِنْ عِبَادِنَا الْمُؤْمِنِينَ الصافات [132]

واقعی وہ ہمارے مومن بندوں میں سے تھا سورة الصافات [132]

وَإِنَّ لُوطًا لَّمِنَ الْمُرْسَلِينَ الصافات [133]

اور لوطؑ بھی انہی لوگوں میں سے تھا جو رسول بنا کر بھیجے گئے ہیں سورة الصافات [133]

إِذْ نَجَّيْنَاهُ وَأَهْلَهُ أَجْمَعِينَ الصافات [134]

یاد کرو جب ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی سورة الصافات [134]

إِلَّا عَجُوزًا فِي الْغَابِرِينَ الصافات [135]

سوائے ایک بڑھیا کے جو پیچھے رہ جانے والوں میں سے تھی سورة الصافات [135]

ثُمَّ دَمَّرْنَا الْآخَرِينَ الصافات [136]

پھر باقی سب کو تہس نہس کر دیا سورة الصافات [136]

وَإِنَّكُمْ لَتَمُرُّونَ عَلَيْهِم مُّصْبِحِينَ الصافات [137]

آج تم شب و روز اُن کے اجڑے دیار پر سے گزرتے ہو سورة الصافات [137]

وَبِاللَّيْلِ ۗ أَفَلَا تَعْقِلُونَ الصافات [138]

کیا تم کو عقل نہیں آتی؟ سورة الصافات [138]

وَإِنَّ يُونُسَ لَمِنَ الْمُرْسَلِينَ الصافات [139]

اور یقیناً یونسؑ بھی رسولوں میں سے تھا سورة الصافات [139]

إِذْ أَبَقَ إِلَى الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ الصافات [140]

یاد کرو جب وہ ایک بھری کشتی کی طرف بھاگ نکلا سورة الصافات [140]

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الْمُدْحَضِينَ الصافات [141]

پھر قرعہ اندازی میں شریک ہوا اور اس میں مات کھائی سورة الصافات [141]

فَالْتَقَمَهُ الْحُوتُ وَهُوَ مُلِيمٌ الصافات [142]

آخرکار مچھلی نے اسے نگل لیا اور وہ ملامت زدہ تھا سورة الصافات [142]

فَلَوْلَا أَنَّهُ كَانَ مِنَ الْمُسَبِّحِينَ الصافات [143]

اب اگر وہ تسبیح کرنے والوں میں سے نہ ہوتا سورة الصافات [143]

لَلَبِثَ فِي بَطْنِهِ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ الصافات [144]

تو روز قیامت تک اسی مچھلی کے پیٹ میں رہتا سورة الصافات [144]

فَنَبَذْنَاهُ بِالْعَرَاءِ وَهُوَ سَقِيمٌ الصافات [145]

آخرکار ہم نے اسے بڑی سقیم حالت میں ایک چٹیل زمین پر پھینک دیا سورة الصافات [145]

وَأَنبَتْنَا عَلَيْهِ شَجَرَةً مِّن يَقْطِينٍ الصافات [146]

اور اُس پر ایک بیل دار درخت اگا دیا سورة الصافات [146]

وَأَرْسَلْنَاهُ إِلَىٰ مِائَةِ أَلْفٍ أَوْ يَزِيدُونَ الصافات [147]

اس کے بعد ہم نے اُسے ایک لاکھ، یا اس سے زائد لوگوں کی طرف بھیجا سورة الصافات [147]

فَآمَنُوا فَمَتَّعْنَاهُمْ إِلَىٰ حِينٍ الصافات [148]

وہ ایمان لائے اور ہم نے ایک وقت خاص تک انہیں باقی رکھا سورة الصافات [148]

فَاسْتَفْتِهِمْ أَلِرَبِّكَ الْبَنَاتُ وَلَهُمُ الْبَنُونَ الصافات [149]

پھر ذرا اِن لوگوں سے پوچھو، کیا (اِن کے دل کو یہ بات لگتی ہے کہ) تمہارے رب کے لیے تو ہوں بیٹیاں اور ان کے لیے ہوں بیٹے! سورة الصافات [149]

أَمْ خَلَقْنَا الْمَلَائِكَةَ إِنَاثًا وَهُمْ شَاهِدُونَ الصافات [150]

کیا واقعی ہم نے ملائکہ کو عورتیں ہی بنا یا ہے اور یہ آنکھوں دیکھی بات کہہ رہے ہیں؟ سورة الصافات [150]

أَلَا إِنَّهُم مِّنْ إِفْكِهِمْ لَيَقُولُونَ الصافات [151]

خوب سن رکھو، دراصل یہ لوگ اپنی من گھڑت سے یہ بات کہتے ہیں سورة الصافات [151]

وَلَدَ اللَّهُ وَإِنَّهُمْ لَكَاذِبُونَ الصافات [152]

کہ اللہ اولاد رکھتا ہے، اور فی الواقع یہ جھوٹے ہیں سورة الصافات [152]

أَصْطَفَى الْبَنَاتِ عَلَى الْبَنِينَ الصافات [153]

کیا اللہ نے بیٹوں کے بجائے بیٹیاں اپنے لیے پسند کر لیں؟ سورة الصافات [153]

مَا لَكُمْ كَيْفَ تَحْكُمُونَ الصافات [154]

تمہیں کیا ہو گیا ہے، کیسے حکم لگا رہے ہو سورة الصافات [154]

أَفَلَا تَذَكَّرُونَ الصافات [155]

کیا تمہیں ہوش نہیں آتا سورة الصافات [155]

أَمْ لَكُمْ سُلْطَانٌ مُّبِينٌ الصافات [156]

یا پھر تمہارے پاس اپنی ان باتوں کے لیے کوئی صاف سند ہے سورة الصافات [156]

فَأْتُوا بِكِتَابِكُمْ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ الصافات [157]

تو لاؤ اپنی وہ کتاب اگر تم سچے ہو سورة الصافات [157]

وَجَعَلُوا بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِنَّةِ نَسَبًا ۚ وَلَقَدْ عَلِمَتِ الْجِنَّةُ إِنَّهُمْ لَمُحْضَرُونَ الصافات [158]

اِنہوں نے اللہ اور ملائکہ کے درمیان نسب کا رشتہ بنا رکھا ہے، حالانکہ ملائکہ خوب جانتے ہیں کہ یہ لوگ مجرم کی حیثیت سے پیش ہونے والے ہیں سورة الصافات [158]

سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ الصافات [159]

(اور وہ کہتے ہیں کہ) ’’اللہ اُن صفات سے پاک ہے سورة الصافات [159]

إِلَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ الصافات [160]

جو اُس کے خالص بندوں کے سوا دوسرے لوگ اس کی طرف منسوب کرتے ہیں سورة الصافات [160]

فَإِنَّكُمْ وَمَا تَعْبُدُونَ الصافات [161]

پس تم اور تمہارے یہ معبود سورة الصافات [161]

مَا أَنتُمْ عَلَيْهِ بِفَاتِنِينَ الصافات [162]

اللہ سے کسی کو پھیر نہیں سکتے سورة الصافات [162]

إِلَّا مَنْ هُوَ صَالِ الْجَحِيمِ الصافات [163]

مگر صرف اُس کو جو دوزخ کی بھڑکتی ہوئی آگ میں جھلسنے والا ہو سورة الصافات [163]

وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ الصافات [164]

اور ہمارا حال تو یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کا ایک مقام مقرر ہے سورة الصافات [164]

وَإِنَّا لَنَحْنُ الصَّافُّونَ الصافات [165]

اور ہم صف بستہ خدمت گار ہیں سورة الصافات [165]

وَإِنَّا لَنَحْنُ الْمُسَبِّحُونَ الصافات [166]

اور تسبیح کرنے والے ہیں‘‘ سورة الصافات [166]

وَإِن كَانُوا لَيَقُولُونَ الصافات [167]

یہ لوگ پہلے تو کہا کرتے تھے سورة الصافات [167]

لَوْ أَنَّ عِندَنَا ذِكْرًا مِّنَ الْأَوَّلِينَ الصافات [168]

کہ کاش ہمارے پاس وہ ’’ذکر‘‘ ہوتا جو پچھلی قوموں کو ملا تھا سورة الصافات [168]

لَكُنَّا عِبَادَ اللَّهِ الْمُخْلَصِينَ الصافات [169]

تو ہم اللہ کے چیدہ بندے ہوتے سورة الصافات [169]

فَكَفَرُوا بِهِ ۖ فَسَوْفَ يَعْلَمُونَ الصافات [170]

مگر (جب وہ آ گیا) تو انہوں نے اس کا انکار کر دیا اب عنقریب اِنہیں (اِس روش کا نتیجہ) معلوم ہو جائے گا سورة الصافات [170]

وَلَقَدْ سَبَقَتْ كَلِمَتُنَا لِعِبَادِنَا الْمُرْسَلِينَ الصافات [171]

اپنے بھیجے ہوئے بندوں سے ہم پہلے ہی وعدہ کر چکے ہیں سورة الصافات [171]

إِنَّهُمْ لَهُمُ الْمَنصُورُونَ الصافات [172]

کہ یقیناً ان کی مدد کی جائے گی سورة الصافات [172]

وَإِنَّ جُندَنَا لَهُمُ الْغَالِبُونَ الصافات [173]

اور ہمارا لشکر ہی غالب ہو کر رہے گا سورة الصافات [173]

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ الصافات [174]

پس اے نبیؐ، ذرا کچھ مدّت تک انہیں اِن کے حال پر چھوڑ دو سورة الصافات [174]

وَأَبْصِرْهُمْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ الصافات [175]

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود بھی دیکھ لیں گے سورة الصافات [175]

أَفَبِعَذَابِنَا يَسْتَعْجِلُونَ الصافات [176]

کیا یہ ہمارے عذاب کے لیے جلدی مچا رہے ہیں؟ سورة الصافات [176]

فَإِذَا نَزَلَ بِسَاحَتِهِمْ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنذَرِينَ الصافات [177]

جب وہ اِن کے صحن میں آ اترے گا تو وہ دن اُن لوگوں کے لیے بہت برا ہو گا جنہیں متنبہ کیا جا چکا ہے سورة الصافات [177]

وَتَوَلَّ عَنْهُمْ حَتَّىٰ حِينٍ الصافات [178]

بس ذرا اِنہیں کچھ مدت کے لیے چھوڑ دو سورة الصافات [178]

وَأَبْصِرْ فَسَوْفَ يُبْصِرُونَ الصافات [179]

اور دیکھتے رہو، عنقریب یہ خود دیکھ لیں گے سورة الصافات [179]

سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ الصافات [180]

پاک ہے تیرا رب، عزت کا مالک، اُن تمام باتوں سے جو یہ لوگ بنا رہے ہیں سورة الصافات [180]

وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ الصافات [181]

اور سلام ہے مرسلین پر سورة الصافات [181]

وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ الصافات [182]

اور ساری تعریف اللہ ربّ العالمین ہی کے لیے ہے سورة الصافات [182]

 

Scroll to Top