ترجمہ قرآن » سورة العاديات - العاديات
سورة العاديات [0]
قسم ہے اُن (گھوڑوں) کی جو پھنکارے مارتے ہوئے دوڑتے ہیں سورة العاديات [1]
پھر (اپنی ٹاپوں سے) چنگاریاں جھاڑتے ہیں سورة العاديات [2]
پھر صبح سویرے چھاپہ مارتے ہیں سورة العاديات [3]
پھر اس موقع پر گرد و غبار اڑاتے ہیں سورة العاديات [4]
پھر اِسی حالت میں کسی مجمع کے اندر جا گھستے ہیں سورة العاديات [5]
حقیقت یہ ہے کہ انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے سورة العاديات [6]
اور وہ خود اِس پر گواہ ہے سورة العاديات [7]
اور وہ مال و دولت کی محبت میں بری طرح مبتلا ہے سورة العاديات [8]
تو کیا وہ اُس حقیقت کو نہیں جانتا جب قبروں میں جو کچھ (مدفون) ہے اُسے نکال لیا جائے گا سورة العاديات [9]
اور سینوں میں جو کچھ (مخفی) ہے اُسے برآمد کر کے اس کی جانچ پڑتال کی جائے گی؟ سورة العاديات [10]
یقیناً اُن کا رب اُس روز اُن سے خوب باخبر ہوگا سورة العاديات [11]